Breaking News

جہانگیر ترین نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا، کیا کرنے والے ہیں ؟ ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد سے پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے تجویز دی ہے کہ آنے والے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کروانے کے لیے ضروری ہے کہ جہانگیر ترین کو متحرک کیا جائے۔راجہ ریاض پارٹی کے مطابق کئی رہنما چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین ایک بار پھر تحریک انصاف کے لیے اس طرح متحرک ہو جائیں۔

 

جیسے وہ حکومت سازی کے وقت تھے۔ جب کہ دوسری طرف جہانگیر ترین یہ طے کیے بیٹھے ہیں کہ وہ اب صرف اسی صورت میں متحرک ہوں گے اگر انہیں فل چارچ ملے گا۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں اگر وہ متحرک ہوں تو پھر گورننس میں بہتری کے نتائج بھی دے سکیں۔صرف ایک وقتی ٹاسک کے لیے وہ اپنی خود ساختہ خاموشی توڑنے کو تیار نہیں۔اس کے بجائے وہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے تا کہ سیاسی طور پر ماحول ان کے لیے سازگار ہو جائے۔ پاکستان میں سیاسی اختلاف بالاآخر شخص اختلاف تبدیل ہو جاتا ہے اور شخصی اختلاف تعلقات میں ایسی تلخیاں گول دیتے ہیں کہ ان کو بلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ایک وقت تھا عمران خان اور جہانگیر ترین یک جان دو قلب ہوا کرتے تھے۔پھر ایسا وقت آیا کہ عمران خو کابینہ کے بھرے اجلاس میں ترین کے بدخواہوں نے بتایا کہ ترین بھی دوسرے صنعت کاروں کی طرح متوازی حسابات بنا رکھے ہیں۔ راجہ ریاض نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ اگر جہانگیر ترین متحرک ہو گئے تو تحریک انصاف نہ صرف سیٹ میں اکثریت حاصل کر لے گی بلکہ پیپلز پارٹی ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے کئی اراکین بھی خفیہ طور پر تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ ترین اور کپتان مل کر ایک بہترین ٹیم بناتے تھے۔بظاہر لگ رہا ہے کہ جہانگیر ترین باوجود ارکان اسمبلی کے مطالبوں کے سینیٹ الیکشن میں متحرک نہیں ہوں گے۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *