Breaking News

سینیٹ انتخابات! پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے، جہانگیر ترین کے لیے بھی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے ہی سینٹ الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلئے۔

 

شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں وزیراعظم کے چار معاون خصوصی شامل ہیں،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ معاونین خصوصی میں شہزاداکبر، ڈاکٹر فیصل سلطان، رزاق داﺅد اور شہبازگل کے ناموں پر غورکیاجا رہا ہے،اعجاز چودھری،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے گئے۔ اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے کامل علی آغا کا نام فائنل کرلیا گیا، زلفی بخاری کانام اسلام آباد سے نشست کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، خواتین کی نشست پرنیلو فر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کئی انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔عمران خان پر پی ڈی ایم کا نہیں کسی اور کا دباؤ ہے۔اگر پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی تو پھر وزیراعظم کس خوف زدہ جو سینٹ الیکشن پر شور کر رہے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کی بات مسلم لیگ ن کو کرنی چاہئیے۔پی پی تو چھوٹی پارٹی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ پی پی کو کسی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہو۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *