Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا:جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر اعظم عمران خاں کے خلاف سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بجھوایا تھا جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے خارج کر دیا تھا۔ تاہم اب حسٹس فائز عیسی نے وزیر اعظم کے خلاف نوٹس لے لیا ہے ۔

 

وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈ دینے کا اعلان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان پر نوٹس لیا ہے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو تلقین کی کہ حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔ اس دوران انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا ترقیاتی فنڈز آئین اور قانون کے تحت دیے جا رہے ہیں؟ فنڈز آئین کیخلاف ہوئے تو کاروائی ہوگی۔ اور اگر ترقیاتی فنڈز دینا آئین و قانون کے تحت ہوا تو معاملہ بند کر دیں گے۔ اس حوالے سے عدالتی کاروائی پر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اگلے سال سے اراکین پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *