Breaking News

قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کے لئے بڑی خبر۔۔۔اہم ترین اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی اہمیت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے انسان کی شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ قومی شناختی کارڈ ہی ہوتا ہے جبکہ تبدیلی حکومت کی خواہش ہے کہ بوسیدہ نظام کو تبدیل کیا جائے اور ملک ک جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ لوگ ماڈرن دور میں داخل ہو سکیں۔

 

اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دے دیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ ایف بی ار حکام کے مطابق تمام شناختی کارڈ ہولڈر اشخاص کو ٹیکس نیٹ میں لانا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کافی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے رواں بجٹ میں آخر کار بڑا قدم اُٹھا لیاگیا ہے دنیا کے اکثر ممالک میں بھی قومی شناختی کارڈ نمبر ک ٹیکس نمبر قرار دیا جا چکا ہے جس سے تمام شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ جہاں تک عمران خان کی ذات کا سوال ہے تو وہ ایماندار شخص ہیں،آئندہ عام انتخابات میں حالات کودیکھ کر فیصلہ کرینگے۔ اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ان سے ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی مولاناغیاث الدین نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔

 

وزیراعلیٰ خود بھی دیہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ دیہاتوں میں رہنے والوں کی تکالیف کو سمجھتے ہیں۔ میں نے فنانس بل سمیت کسی بھی موقع پر پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی اور کبھی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر وہی ہیں جو (ن) لیگ کی قیادت ہے،اگر کسی شخص میں اچھائی ہے تو اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے اور صرف سیاست کی بنیاد پر اس سے انکار نہیں ہونا چاہیے، عمران خان بذارت خود ایماندار شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں ہوں، مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا اس کا جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ہمیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم اللہ سے مانگیں گے۔ میں اور میری رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی اہلیہ کو اللہ تعالیٰ نے کسی کا محتاج نہیں رکھا بلکہ خدا کی ذات نے اپنا محتاج رکھا ہے، ہم اپنے حلقے کی عوام میں رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں۔ مولانا غیا ث الدین نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *