Breaking News

پاکستانی لڑکی نےنیویارک میں اپنی بھارتی سہیلی سے شادی کرلی، سندس ملک اور انجلی چکرا کی نازیبا تصاویر نے سوشل میڈیا پر سب کو چکرا رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بس یہ ایک کام باقی رہ گیا تھا بےشرمی کی انتہا ہو گئی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی اور بھارت کی نوجوان لڑکی نے آپس میں شادی رچا لی۔شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا کی تصاویر نے تو سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندس ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی وہ پہلا مہینہ یاد ہے جب میں انجلی سے ملی تھی۔میرے پاس الفاظ نہیں تھے یہ بیان کرنے کے لیے کہ انجلی کی آمد سے میری زندگی میں کتنی خوشگوار تبدیلیاں آئیں۔ہم دونوں کے درمیان کئی ماہ تک رابطہ جاری رہا۔چونکہ ہمارے درمیان فاصلہ تھا اس لیے ہم عجیب کشمکش میں مبتلا تھیں۔لیکن پھر بھی ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتی تھیں۔میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ میں جس سے محبت کروں گی اس کا نام “اے ” سے شروع ہو گا اور میری محبت انجلی کا نام بھی اے سے شروع ہوتا ہے۔میرے لیے ا نجلی کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ بہت خوبصورت اور یادگار ہے۔25 جولائی کو ہمیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ایک سال ہو گیا۔شاید انجلی کو اس بات کا احساس نہ ہو لیکن یہ دن میرے لیے ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔سندس ملک نے یہ بھی کہا کہ میری کزن کی شادی پر انجلی میرے خاندان کے 50 افراد سے ملی۔ہم نے اپنی محبت کا ایک سال بھی منایا اور مجھے امید ہے کہ ہم اکٹھے اس طرح کے اور کئی سال گزاریں گے۔سندس اور انجلی کی آپس میں رومانس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔دونوں کی یہ تصاویر نیو یارک میں لی گئیں۔اسی طرح انجلی ملک نے بھی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا تذکرہ کیا اور ساتھ ساتھ شادی کے جوڑوں کا بھی ذکر کیا۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *