Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کی سب سے افسوس ناک خبر سامنے آ گئی ہے جب پاکستان کی ممتاز مذہبی شخصیت اور نامور عالم دین انتقال کر گئے ہیں جس کی وجہ سے مذہبی عقیدت مند لوگ سوگ میں ڈوب گئے ہیں ار لوگوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے فرزند ،ممتاز عالم دین اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اتوار سات فروری کے روز قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی ،سید عطاء المہیمن شاہ بخاری نے اپنی ساری زندگی عقیدہ ختم نبوت ﷺ،تحفظ ناموسِ صحابہ اور اسلام کی سربلندی کے لئے وقف رکھی ،جرات مندی اور بہادری میں اپنی مثال آپ سید عطاء المہیمن شاہ بخاری اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور پوری دنیا میں ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں تاہم انہوں نے اتنی سادہ زندگی بسر کی کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر کی عظیم دینی تحریک مجلس احرار اسلام کے سربراہ اور امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کےآخری فرزند ،مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ،ان کی وفات کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دینی حلقوں میں انتہائی رنج و غم پھیل گیا ہے۔مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری اپنی جوانی سے لیکر آخری سانس تک عقیدہ تحفظ ختم نبوتﷺ کے لئے برسرپیکار رہے،دنیاوی شہرت اور لالچ سے کوسوں دور مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری نے اپنی ساری زندگی انتہائی سادہ اور حقیقی درویشانہ طرزِ عمل اختیار کئے رکھا ،وہ حقیقی معنوں میں اسلاف کی نشانی تھے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *