بس ایک یہی کام رہ گیا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسانیت ختم ہو گئی اور ضمیر مردہ ہوگئے، سادہ لوح عوام کو حرام جانوروں کا گوشت کھلایا جانے لگا جس کی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔

 

انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی گدھے کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں 2 افراد ایک گدھے کا گوشت بنا رہے تھے، جب مقامی افراد نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بعد ازاں لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر کے جائے وقوعہ پر بلایا۔ پولیس نے گدھےکا گوشت کرنے والے دونوں افراد کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔ تھانے میں دوران تفتیش ان افراد نے گدھے کا گوشت سپلائی کیے جانے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی گوشت کی دکانوں اور ہوٹلوں کو گدھے کا گوشت سپلائی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سے چند برس قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے تھے۔ انکشاف ہوا تھا کہ لاہور میں شہریوں کو کافی عرصے تک گائے اور بکرے کے گوشت کے نام پر گدھے کا گوشت کھلایا جاتا رہا۔ تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موثر کاروائیوں کے بعد لاہور میں اس کام پر قابو پا لیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *