Breaking News

تنخواہوں اور پنشن میں زبردست اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمان کے لئے شاندار خوش خبر آگئی ہے۔ پے ایڈ پینشن کمیٹی نے سرکاری ملازمان کی بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ہارڈ شپ الاؤنس یا مہنگائی الاؤنس دینے کی تجویز تیار کر لی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے اگلے ماہ وزیر اعم کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔

 

جس کی بنیاد پر تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔ ذیلی کمیٹی نے وفاقی ملامزین کے دیگر الاؤنسز میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب چار فروری کو حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف حکمت عملی تشکیل دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سینیٹ میں مشترکہ اُمیدوار لائیں گی۔ اس اجلاس کے حوالے سے صحافی اعزاز سید نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اجلاس کے دوران آصف علی زرداری نے کچھ ایسی باتیں کیں جن پر نواز شریف کو چہرہ اُتر گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان سمیت اجلاس کے اکثر شرکا کے چہروں پر بھی مایوسی کے بادل چھا گئے تھے۔ اعزاز سید نے بتایا کہ اجلاس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالا اور اختیارات صدر سے لے کر پارلیمنٹ کو دیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ”ان کی” مخالفت کے باوجود اٹھارہویں ترمیم منظور کروائی، میرے خیال میں اب ہمیں مرکز میں عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہئیے، اور میں اس سلسلے میں جوڑ توڑ کر سکتا ہوں۔ آصف زرداری کی گفتگو پر ردعمل میں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ہم لانگ مارچ کی تاریخ بھی نہ دے سکے اور ماضی کے ناکام تجربے کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جارہے ہیں تو پھر ہمیں اس حکومت کے خلاف تحریک پر انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ لینا چاہئیے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *