Breaking News

سوشل میڈیا صارف کی طنز، شنیرا اکرم کے جواب نے ہر کسی کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے واقعہ کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں میں رنگت کو لے کر بحث جاری ہے۔ اسی بحث میں ایک ٹویٹر صارف نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلروسیم اکرم کی اہلیہ شینیرا اکرم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان پر طنز کیا تھا کہ “پاکستان گوروں کے لئے نہیں ہے۔

صارف نے مزید کہا تھا کہ آپ کو پاکستان میں رہتے ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں، لیکن آپ مسلمان نہیں ہوئیں اور نہ ہی نام تبدیل کیا۔تاہم اس صارف نے بعد میں اپنا ٹویٹر پیغام ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ لیکن اس پیغام کے بعد شینیرا اکرم کی جانب سے اس صارف کو بہت خوبصورتی سے جواب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے بس ایک لائن کا استعمال کرتے ہوئے صارف کو چپ کروا دیا ہے۔ شینیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ” میرے دوست آپ کو ایک نہیں، دو وباؤں سے لڑنے کی ضرورت ہے ” ۔اپنے اس پیغام میں شینیرا اکرم نے طنز کرنے والے شخص کی باتوں کو اس کے ذہن میں وبا قرار دیا ہے جس کے بعد اسے مشورہ دیا ہے کہ آپ کورونا وائرس کے علاوہ اس وبا سے بھی بچیں۔شینیرا اکرم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفن کی جانبسے شینیرا اکرم کی ہمدردی میں پیغامات جاری کئے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ہر رنگ اور طبقے کے لوگوں کے رہنے کے لئے ہے، یہاں کسی میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ایک صارف نے طنز کرنے والے شہری کی جانب سے معافی مانگی اور شینیرا اکرم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے ان کے پاکستان میں بہت زیادہ مداح ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک صارف نے شینیرا اکرم کو محبت بھرا پیغام بھیجا۔تا ہم طنز کرنے والے شخص نے اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن باقی صارفین نے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

About Admin

Check Also

معاملہ بگڑنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد زبیر کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *