Breaking News

آج میری بارات ہے میں روٹھی بہن کو منا کر لاؤں گا ناراض بہن کو منانے کیلئے جانے والا بھائی شادی کے روز ہی جاں بحق‎

اُوچ شریف(نیوز ڈیسک) شادی کی خوشی غم میں بدل گئی، تقدیر انسان کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور موت کا مقام کہاں مقرر ہے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا بس ایک بہانہ بن جاتا ہے ایسا ہی ایک افسوس ناک واقع اوچ شریف میں پیش آیا ہے یہاں روٹھی بہن کو منانے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

شادی کی خوشیوں میں مصروف گھر میں کہرام مچ گیا، نوجوان کی آج شام کو بارات جانی تھی، والدین رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ نواحی علاقہ بستی بھین کے نوجوان محمد یوسف کی شام کو بارات تھی، بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے جنھیں منانے کے لئے دلہا انکے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔شادی کے روز دلہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں۔ دوسری جانب  کراؤن کمپنی نے پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کرا دی۔ کراؤن نامی پاکستانی کمپنی نے انتہائی سستی الیکٹرک گاڑی پیش کی ہے، اس گاڑی کی قیمت صرف چار لاکھ روپے ہے، کراؤن گروپ کی طرف سے 3 مختلف گاڑیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس الیکٹرک گاڑی کا ایک کلومیٹرکا سفر آپ کو صرف ایک روپے میں پڑے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی ہو جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ملک بھر میں جلدجلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *