Breaking News

ایتھے رکھ:13 سالہ لڑکی نے 14 سالہ پڑوسن سے شادی کرلی، دونوں کے گھر والے چکرا کر رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  بس ایک یہی کام رہ گیا تھا دو نابالغ لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی جس پر دونوں کے گھر والے حیران پریشان رہ گئے۔ دھنباد کی رہائشی 13 سالہ پوجا اپنے گھر آئی تو اس کی مانگ میں سیندور اور گلے  میں منگل سوتر تھا، جب اس سے گھر والوں نے اس بارے میں پوچھا ۔

تو اس نے بتایا کہ اس نے پڑوس میں رہنے والی پوجا سےمندر میں جا کر شادی کرلی ہے۔  یہ سنتے ہی گھر والے پریشان ہوگئے اور فوری طور پر پڑوسیوں کے گھر پہنچے اور سارا معاملہ بیان کیا۔ کہانی سنتے ہی دوسری پوجا کے گھر والے بھی ہکا  بکا رہ گئے۔یہاں یہ واضح رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں دونوں لڑکیوں کے نام پوجا ہیں۔ دونوں خاندان لڑکیوں کو لے کر ویمن تھانے پہنچے جہاں پولیس نے انہیں سمجھایا لیکن وہ نہیں مانیں اور موقف اپنایا کہ وہ بچپن سے ہی ایک دوسری کو پسند کرتی ہیں اور کافی عرصے سے شادی کا سوچ رہی تھیں لیکن اب انہوں نے شادی کر لی ہے۔ لڑکیوں کے نہ ماننے پر ان کی کاؤنسلنگ کرائی گئی جس پر وہ اس بات پر رضامند ہو گئیں کہ بالغ ہونے تک وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں گی لیکن سن بلوغ کو پہنچتے ہی ایک ساتھ رہنا شروع کردیں گی۔

About Admin

Check Also

راتو رات کمزوری اور مر دانہ کمزوری ختم طاقت کا لا جواب خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل ہمارے ملک میں 95 فیصد نوجوان حضرات مردانہ کمزوری کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *