Breaking News

علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کرنے والے ہیلی کاپٹر کو ایسی تصویریں مل گئیں کہ ان کے ملنے کی امید بندھ گئی لیکن پھر افسوسناک بات سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کولاپتہ ہوئے آج تیسرا دن ہے اور جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے تو لوگوں کی امیدیں بھی کم ہو رہی ہیں ۔جہاں ایک طرف لوگ لاپتہ کوہ پیماوں کے لیے دعا گو ہیں تو وہاں دوسری جانب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سخت موسم اور مشکل صورتحال میں ریسکیو آپریشن جار ی رکھے ہوئے ہیں ۔

ریسکیو مشن پر گئے ہیلی کاپٹر سے لی گئی ایسی تصویریں سامنے آئیں کہ ریسکیو ٹیم کی امید بندھ گئی لیکن پھر ان تصویروں کا موازنہ کیا گیا تو مختلف حقیقت سامنے آگئی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی عمر قریشی نے ریسکیو مشن پر گئے ہیلی کاپٹر سے لی گئی تصویریں شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفانی پہاڑوں پر کچھ سامان پڑا ہوا ہے ۔ریسکیو ٹیموں کو شروع میں ایسا لگا کہ اس سامان سے علی سد پارہ اور ان کی ٹیم تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن پھر جب لیپ ٹاپ پر ان تصویروں میں نظر آنے والے سامان کا موازنہ کیا گیا تو اس سامان کا علی سدپارہ یا ان کی ٹیم سے تعلق ثابت نہ ہو سکا ۔  دوسری جانب پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے غیرقانونی سلنڈراستعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *