Breaking News

نیا دِن نئی منزلیں! فواد چوہدری کی اہلیہ نے کس انڈسٹری میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر سیاستدانوں کے اہل و عیال بھی سیاست کا حصہ ہوتے ہیں یہ سب پاکستانی سیاست کا کلچر ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے کون واقف نہیں ہے اُن کی بیوی نے خود کو سیاست کی بجائے کس شعبے سے منسلک کر لیا؟

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ’نسا حسین‘ کے نام سے اپنے فیشن برانڈ کا اجرا کردیا۔ حبا فواد نے حالیہ برائڈل کوٹیور ویک میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا۔نسا حسین کیلئے اداکارہ ریشم اور حریم فاروق نے بطور شوزٹاپر ریمپ پر واک کی۔ سپر ماڈل سنیتا مارشل بھی فواد چوہدری کی اہلیہ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئیں۔اداکارہ فاطمہ سہیل نے بھی نسا حسین کیلئے ماڈلنگ کی۔ حبا فواد کے مطابق پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا، پاکستان کے عروسی ملبوسات کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب جب فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ مردوں کے ملبوسات کا اپنا برانڈ کب متعارف کرائیں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کے پاس پہلے واقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان تھا۔ جو کہ بعض وجوہات کہ وجہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *