Breaking News

کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کے فیصلے کی توثیق کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں 10 فروری کو بروز بدھ کو دوبارہ احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں، ان مطالبات میں کہا گیا کہ تمام ملازمین کوبلا تفریق جدید ٹائم سکیل ،یکساں سکیل ، یکساں مراعات ایڈہاک ازم اور کنٹرک پالیسی کا خاتمہ ،میڈیکل الاؤنس میں کم ازکم 10ہزاراضافہ کیا جائے۔ جس پر وفاقی کابینہ نے احتجاج سے قبل ہی بڑا اعلان کر دیا۔

کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔آج کابینہ نے بھی وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ صوبوں کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے، وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مذاکرات کریں۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *