Breaking News

اللہ پاک کا کرم ہوگیا!عمران خان کی قیادت میں 16 سال بعد پاکستان نے بڑا میدان مار لیا، عوام خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے حالات آہستہ آہستہ بدلنے لگے ترقی کی نئی راہیں کھلنے لگیں پاکستان سٹاک ایکسچینج  نے  16 سال بعد آج کے دن ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، آج مجموعی طور پر ایک ارب ایک کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 450 شیئرز کی خریدوفروخت کی گئی۔

پاکستان میں ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار 16 سال بعد ہوا ہے، اس سے پہلے فروری 2008 میں ایک ارب آٹھ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ آج سٹاک ایکسچینج 46 ہزار 644 پوائنٹس پر بند ہوئی  اور اس میں 27 ارب 29 کروڑ 87 لاکھ روپے کا لین دین ہوا۔ اسی حوالے سے وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’’اللہ کا شکر اور محمد مصطفےٰ ﷺ کے صدقے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی اکانومی دن بدن بہتر سے بہتری کی طرف گامزن۔آج 16 سال کے بعد سٹاک ایکسچینج کا حجم 1 ارب سے بڑھ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف،ہر فیصلہ ملک کی بہتری سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے۔ انشاللہ اچھے دن سامنے ہیں‘‘۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کو ووٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ووٹ دیا تھا ، کیوں کہ وہ پہلے ان کی جماعت میں رہ چکے ہیں اس لیے بہت سارے لوگ انہیں اب بھی لیڈر مانتے ہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *