Breaking News

بریکنگ نیوز:2021ء کا پہلا سرکاری دورہ ! وزیر اعظم عمران خان کہاں روانہ ہو رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سال 2021 میں وزیر اعظم عمران خاں نے اب تک کسی ملک کا سرکاری دورہ نہیں کیا تھا تاہم اب وزیر اعظم عمران خاں ایک اہم ترین ملک کا ددورہ کرنے والے ہیں ۔کورونا وائرس وبا کے دوران اس دورے پر وزارت خارجہ خاموش ہے تاہم بھارتی اور سری لنکا کے میڈیا میں اس دورے کی گونج ہے۔

ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ وزیراعظم کا غیر ملکی دورہ ہونے والا ہے ،دورے کا اعلان منطر عام پر آنے والا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سری لنکا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان کو سری لنکا کے صدر کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وزیراعظم اس سال اپنے پہلے بیرون ملک دورہ میں اعلیٰ سطح کے وفود کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ یہاں پر یہ بھی واضح ہو کہ سری لنکا میں عمران خان کافی مقبول ہیں۔اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے، میری ان سے دوستی رہی ہے، وہ بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عمران خان کو سری لنکا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عمران خان ان کے اور سری لنکن حکومت کے بہت اچھے دوست ہیں،گذشتہ سالہ مہندا راجہ پکسےسری لنکا کے صدر بنے تو وزیراعظم عمران خان نے مہندا راجہ پکسے کو ٹیلی فون کرکے سری لنکا کے بطور وزیراعظم تقرری پر مبارک باد دی ۔ وزیراعظم نے صدر کے طور پر مہندا راجہ پکسے کے دو ادوار میں سری لنکا کی ترقی کو سراہا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *