Breaking News

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما و رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خاں کے خدشات سچ ثابت ہونے لگے ہیں حکومتی اراکین اسمبلی حکومتی کنٹرول سے باہر ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو سینٹ کی نشستیں حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اب ایک اہم ترین رہنما اور رکن اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماسردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سردار خرم لغاری پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا بتائیں گے ۔اس حوالے سے سردار خرم لغاری کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ 5 اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ بتایا گیا تھا کہ ہ پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری عمران خان کی پالیسی سے نالاں ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یوتھ آگے لے کر آئے اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ۔ وزیراعظم تو یوتھ کے نمائندے ہیں لیکن تحریک انصاف میں کہیں بھی نوجوان موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *