Breaking News

پاکستانی ادارے کا وہ ڈرائیور جسکی ماہانہ تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ہے۔۔!!یہ موصوف کون ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپہ احتجاج ہیں اور سکریٹریٹ کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے جب کہ حکومت چالیس فیصد اضافے پر رضامند ہے اور مذاکرات کیلئے متعدد بار کوششیں بھی کر چکی ہے ۔ تمام تر کوششں کے باوجود ابھی تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر غور آیا جس دوران بریفنگ بھی دی گئی ۔ کابینہ میٹنگ میں دی جانے والی بریفنگ سے متعلق تحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری نے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔صحافی کا کہناتھا کہ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ” سرکاری ملازمین تنخواہوں میں بڑے فرق کے خلاف سراپا احتجاج ہیں یعنی اس وقت ” نیشنل انشورنس کمپنی لیمیٹڈ “ کے چیئرمین کے ڈرائیور کی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ہے اور سپریم کورٹ کے ڈرائیور کی تنخواہ 76 ہزار روپے ہے جبکہ 17 ویں سکیل کے سی ایس ایس آفیسر کی تنخواہ محض 45 ہزار روپے ہے ۔ اسی معاملے کو بنیاد بناتے ہوئے سرکاری ملازمین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کو ووٹ دیا کیوں کہ وہ پہلے ان کی جماعت میں رہ چکے ہیں اس لیے بہت سارے لوگ انہیں اب بھی لیڈر مانتے ہیں۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *