Breaking News

زونگ کا سسٹم ڈاؤن، لوگوں کے مفت میں پیکج لگنے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیلی کام کمپنی زونگ کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کی موجیں لگ گئیں۔ پاکستان میں زونگ کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کے مفت میں انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس پیکجز لگنے لگے ہیں۔ زونگ کے صارفین کا ’مفتا‘ لگنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دوسرے نیٹ ورکس کے صارفین کو ’چھیڑا‘ جا رہا ہے۔

اور ’طعنے‘ بھی دیے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر زونگ کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ زونگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  غیر متوقع طور پر بجلی بند ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں زونگ کی سروسز میں خلل پیدا ہوا ، بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے بعد سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب کمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑںے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پانچ ارکان اور بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوتھ لائی اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سردار خرم لغاری چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی کے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *