Breaking News

اس طرح تو ہوتا پھر اس طرح کے کاموں میں! اقراء عزیز اور یاسر حسین کو انتظامیہ نے ہوٹل سے کیوں نکال دیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نئی نویلی جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین جن کی شادی کچھ عرصہ قبل ہی ہوئی ہے اور وہ اپنی متنازعہ تصاویر کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اب ان کے بارے میں ایک اہم انکشاف سامنے آگیا ہے۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیزاوران کے شوہر اداکار یاسر حسین کو گلاس توڑنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا، اس بات کا انکشاف اداکار جوڑی نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔ اقرا عزیزنے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سب دوست ریسٹورنٹ میں تھے اور یاسر نے گلاس توڑ دیا جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا تھا۔امت کی رپورٹ کے مطابق جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا یہ واقعہ شرمندگی کا باعث تھا لیکن گلاس میں نے نہیں بلکہ اقرا نے توڑا تھا۔ دوسری جانب اقرانے انکار کرتےہوئے بتایا کہ یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔اقرا کے مطابق اس واقعے میں ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر اس واقعے پر بات بھی کی کہ گلاس کس نے توڑا تھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا تھا۔یاسر حسین نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ ،اداکارہ صحیفہ جبار اوران کے شوہر بھی تھے۔

About Admin

Check Also

برقع پہنو اور نماز پڑھنی شروع کر دو۔۔!! شاہ رُخ خان کا اپنی اہلیہ سے مکالمہ، یہ سنتے ہی گوری کے رشتہ داروں نے کیا کر دیا؟ حیرا کُن صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے آج کل دنیا بھر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *