Breaking News

ایک اور متنازعہ فیصلہ ! پی ٹی آئی نے کس شخصیت کو سینیٹر کا ٹکٹ جاری کر دیا؟ ہر طرف شور مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عبدالقادر نامی شخص کو بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی کے بلوچستان کے عہدیداروں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقادر نامی شخص کا نام پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن کے عہدیداروں نے مسترد  کردیا۔

پی ٹی آئی شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کے خلاف اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں متبادل امیدوار کے نام پر غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پیرا شوٹر ہے جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق عبدالقادر اسلام آباد کی کاروباری شخصیت اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، صوبے میں سنجیدہ اور سینئر لوگ موجود ہیں تو پھر ان کا نام صوبائی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت کے بغیر کیسے فائنل کردیا گیا؟ پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تو سینیٹ میں رقم استعمال کرنے کے خلاف ہیں تو پھر ایک پیرا شوٹر کو ٹکٹ کیوں دیا؟

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *