Breaking News

عمران خان کے حق میں بیان دینے پر 22 کروڑ عوام سے معافی کا معاملہ! مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آگئے، بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کا کام کرتے ہیں لیکن مذہب کی جانب آنے سے پہلے وہ کالج کے زمانے میں ایک گلوکار مشہور تھے۔ مولانا طارق جمیل او رعمران خان میں بھی خوب دوستی ہے۔انہوں نے اس کے قبل بھی ایک بیان میں پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔

کیونکہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ ایک طالب علم نے مولانا طارق جمیل سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کا خواب دیکھا۔مولانا نے کہا تھا کہ سالوں کا بگاڑ چھو منتر سے صاف نہیں ہو گا، تھوڑا وقت لگے گا حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اب کچھ امید لگی ہے، عمران خان عظیم لیڈر ہیں، انہیں تھوڑا وقت دیں، سب ان کے لیے دعا کریں۔ جبکہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ان سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی خبروں کی تردی کر دی۔ مولانا طارق جمیل نے واضح کیا کہ انہوں نے اسلام اباد میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے حالیہ احتجاج پر وزیراعظم عمران خاں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام سے منسوب اس جعلی بیان کا اسکرین شاٹ شئیر کیا جوکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھا۔ طارق جمیل نے اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ جعلی خبر ہے۔میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *