Breaking News

پارٹی سے ہٹ کر نواز شریف نے ایسی شخصیت کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں کے چناؤ میں بھی تیزی آگئی ہے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ابھی تک اوپن بیلٹ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایک اہم ترین شخصیت کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مرکزی جمعیت  اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر علامہ ساجد میر کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مسلسل پانچویں مرتبہ ن لیگ کی جانب سے جنرل سیٹ پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کی کوشخبری سنا دی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  نےسینیٹ انتخابات کے لیے جنرل سیٹ پر علامہ ساجد میر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔لندن میں مقیم میاں محمد نواز شریف نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ٹکٹ کےاجراء  کی اطلاع دی۔اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ  آپ ہمارے وفادار اتحادی ہیں جس پر ساجد میر نے مسلسل پانچویں مرتبہ ٹکٹ دینے پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ  مرکزی جمعیت  اہل حدیث اور مسلم لیگ ن دیرینہ اتحادی جماعتیں ہیں یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 2015 میں وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ سینیٹر ساجد میر 1992ء میں مرکزی  جمعیت  اہل حدیث کے سربراہ بنےاور تاحال تیس سال سے بلامقابلہ اپنی جماعت کے امیر بنتے آ رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر وہ  پہلی مرتبہ 1994ء میں سینیٹر منتخب ہوئے اور اب تک مسلسل سینیٹر چلے آ رہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *