Breaking News

ایک زرداری سب پر بھاری! آصف زرداری نے ’ اَن ہاؤس تبدیلی‘ کے لیے کسے منا لیا؟ نمبر گیم پوری کرنے کے لیے اہم فیصلہ، حکومتی صفوں میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کے خلاف لانگ مارچ کے بعد ایک اور بُری خبر آگئی ہے ایک جانب تو تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی ہی اپنی حکومت سے نالاں ہیں اور سینٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رہے ہیں تاہم اب گیم چینجر آصف زراری نے بڑی گیم ڈال دی ہے ۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے راضی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ آصف زرداری ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پر اعتماد ہیں۔ ن لیگ نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے حمایت کا مکمل یقین دلایا ہے۔ پی ڈی ایم کے دونوں رہنماؤں میں اتحاد برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرے گی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی۔ پی ڈی ایم استعفوں، لانگ مارچ، دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی،پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات کے بعد ان آپشنز پر غور کے لیے سر جوڑے گی۔آصف زرداری اور نواز شریف میں حکومت گرانے پر ہر آپشن کا استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *