شہبازشریف اور نوازشریف کا ساتھ دینے والا سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد،تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدار بھی فائنل کر لئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کے الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ہے کہ جس کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلاات پیدا ہو گئے ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عبدالقادر نامی شخص کو بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی کے بلوچستان کے عہدیداروں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقادر نامی شخص کا نام پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن کے عہدیداروں نے مسترد  کردیا۔ پی ٹی آئی شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کے خلاف اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں متبادل امیدوار کے نام پر غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پیرا شوٹر ہے جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق عبدالقادر اسلام آباد کی کاروباری شخصیت اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، صوبے میں سنجیدہ اور سینئر لوگ موجود ہیں تو پھر ان کا نام صوبائی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت کے بغیر کیسے فائنل کردیا گیا؟ پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تو سینیٹ میں رقم استعمال کرنے کے خلاف ہیں تو پھر ایک پیرا شوٹر کو ٹکٹ کیوں دیا؟

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *