Breaking News

کے ٹو پر لاپتہ علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کے حوالے سے اہم پیش رفت ، بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم سرما کے دوران کے ٹو کو سر کرنے کیلئے جانے والے علی سدپارہ اور دیگر 2 غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کئی ریسکیو آپریشن کیے گئے تھے۔ تاہم کئی روز سے خراب موسم ایک بار پھر سرچ آپریشن میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا۔ ریسکیو  حکام کے مطابق کے ٹو کے اطراف موسم ابرآلود اورہوا تیز ہے تاہم بادل چھٹنے اور ہواؤں کا زور کم ہونے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہونے کا انتظارہے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کو ووٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ووٹ دیا تھا ، کیوں کہ وہ پہلے ان کی جماعت میں رہ چکے ہیں اس لیے بہت سارے لوگ انہیں اب بھی لیڈر مانتے ہیں۔ شہباز گل کی بات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے ذرائع بہت ہی گھٹیا بات کرتے ہیں ،عظمیٰ بخاری کے اندر ایک خاندانی خون ہے ، میرا سید فیملی سے تعلق ہے ، مہں جہاں ہوں وہاں ہوں ، کٹ سکتی ہوں مر سکتی ہوں لیکن یہ نہیں ہو سکتا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *