Breaking News

’’ یہ ہماری گاڑی ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے۔۔‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود لڑکی کون نکلی؟ تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چھوٹی سی ویڈیو سے مشہور ہونے والی لڑکی کا لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے پر ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات گذشتہ دو تین دن سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔یش راج مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں تاہم ان کے بنائے گئے سانگ کے بعد یہ ویڈیو بھارتی میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔ نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا صرف پواری کروں گا، کیونکہ پارٹی کرنے میں وہ مزہ نہیں جو پواری کرنے میں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ہر کوئی لڑکی کا انداز اپنائے اسی طرح کی ویڈیوز بنا رہا ہے،لڑکی کے دلچسپ انداز نے تو اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔اور اب خاتون بلاگر کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے انہوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کیے جانے پر لوگوں کو شکریہ ادا کیا۔ دانانیر نے کہا کہ لوگوں کے ردِعمل پر میں بے حد خوش ہوں لیکن اس بات پر سب سے زیادہ خوش ہوں کہ لوگ میری ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *