Breaking News

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ ۔۔کن 18 محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا،تفصیلات جاری کردی گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمان کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ، کن سرکاری ملازمان کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی فہرست سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد مجوزہ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

کہ ایکسٹرا الاؤنسز لینے والے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، جن میں ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین بھی شامل ہیں جب کہ ان 18محکموں کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں ایف بی آر، شعبہ صحت ، نیب ، اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی جائیں گی جب کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس،انٹیلی جنس بیورو،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن ، پارلیمانی افیئر ڈویژن اور اسلام آباد ماڈل پولیس کے ملازمین بھی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے محروم رہیں گے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ، جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگا ، تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے ، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک بنیاد پر یکم مارچ سے ہی کر دیا جائے گا جبکہ یکم جولائی سے ایڈہاک اضافے کو بنیادی تنخواہ میں بھی ضم کر دیا جائے گا ، وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے بھی اپنے وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی کی ہے ۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *