Breaking News

نادیہ خان کے شوہر فیصل را ئو کی دوسری بیوی بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل را ؤ  کی دوسری بیوی لبنی فاروق بھی میدان میں آگئیں اور دعویٰ کیا کہ  نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں، پہلی بیوی کے منع کرنے اور سمجھانے کے باوجود وہ فیصل کے پیار میں پاگل ہوکر شادی کرچکی ہیں۔

اور محض آٹھ ماہ میں ہی طلاق ہوگئی  جبکہ فیصل پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے ۔ خبررساں ایجنسی ّآئی این پی کے مطابق شوہر کے ہمراہ تعارفی ویڈیو ، پہلی ملاقات اور شادی کے احوال پر مبنی نادیہ خان کی ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز کی سابق اہلیہ لبنی فاروق  نے بھی دعوی کیا کہ وہ فیصل کی دوسری ، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں، جبکہ ان دونوں سے قبل فیصل راو نے  شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے،  آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔ لبنی فاروق نے مزید کہا کہ فیصل سے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی، فیصل سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاوس پراڈکٹ منیجرجاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ  شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔

لبنی فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل نے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں ، مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھے، بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے، وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لبنی نے فیصل کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے،فیصل کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا، آہستہ آہستہ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی ، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد ہوچکی ہے۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *