Breaking News

الٹراساونڈ کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کی نوعیت معلوم کرنے کے 8 آسان طریقے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر خواتین اس تجسس میں مبتلا ہیں کہ ان کے رحم میں موجود بچے کی قسم کیا ہے تو کی پیشگوئی کے لیے چند طریقے اس ویڈیو میں بتائیں گے ان طریقوں کو استعمال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔1۔پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھیں کیا آپ کو معلوم ہے اس کام کے لیے شادی کی انگوٹھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟

ایسا معلوم کرنے کے سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔2ْ۔دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟دھڑکن کی رفتار جانچیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن سست ہے اور 140 دھڑکن فی منٹ سے کم ہی رہتی ہے تو یہ لڑکا ہوگا۔ لیکن اگر دھڑکن 140 فی منٹ سے زیادہ ہو تو آپ ایک لڑکی کے والدین بننے والے ہیں۔3۔کیا کھانے کا دل چاہ رہا ہے؟سوچیں کہ آپ کو کس چیز کی بھوک محسوس ہو رہی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر رحم میں لڑکا ہے تو ماؤں کو پروٹین سے بھرپور غذاؤں مثلاً گوشت کی اشتہا محسوس ہوتی ہے۔ اسی دلیل کے تحت وہ خواتین جو کسی لڑکی کو جنم دینے والی ہوتی ہیں انہیں میٹھی چیزیں مثلاً پھل اور بسکٹس وغیرہ کھانے کا دل کرتا ہے۔4۔پیٹ کی ساخت اپنے پیٹ کو شیشے میں دیکھیں۔ اگر آپ کا پیٹ ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے اپنی قمیض کے نیچے باسکٹ بال چھپا رکھی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو بیٹا پیدا ہونے والا ہو۔

لیکن اگر ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے پورا تربوز نگل لیا ہے تو ہو سکتا ہے آپ بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔5۔پیشاب کی رنگت اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔6ْ۔مرد کا وزن ۔ اپنے شوہر کے وزن پر نظر رکھیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کے اس عمل کے دوران آپ کے شوہر کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ کے گھر جلد ہی ایک لڑکے کی آمد متوقع ہے۔ اگر شوہر اپنا وزن برقرار رکھیں تو یہ لڑکی ہونے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔7۔بال بڑھنے کی رفتارکچھ لوگوں کے مطابق وہ خواتین جن کو بیٹے کی پیدائش متوقع ہوتی ہے ان کی ٹانگوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ اگر خاتون کے رحم میں لڑکی ہو تو بالوں کے بڑھنے کی رفتار مناسب ہی رہتی ہے۔8۔ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانا کچھ بوڑھی خواتین مانتی ہیں کہ اگر رحم میں لڑکا ہو تو مائیں ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانے سے کتراتی نہیں ہیں جبکہ اگر لڑکی ہو تو مائیں خشک حصے کھانا پسند نہیں کرتیں۔ اُمید ہے کہ آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہو گا۔

About Admin

Check Also

اسٹرابری کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ سٹوبری کے بارے میں مختلف سوالات گردش کرتے رہتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *