تحریک عدم اعتماد سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔۔!! عمران خان کب تک وزیر اعظم رہیں گے؟ اپوزیشن جماعتوں کو بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ الیکشن بھی قریب آ چکے ہیں سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے جبکہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پوراکر نا چاہتی ہے توکرے، عمران خان بطوروزیر اعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، مخالفین چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پوراکر نا چاہتی ہے توکرے، عمران خان بطوروزیر اعظم اور حکومت دونوں2023تک قائم رہیں گے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے اعلانات کررہی ہے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی حمایت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینیٹرزامیدوار کامیاب ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان کوتنقید کانشانہ بنانا ملکی،قومی مفادات کے خلاف ہے ، اپوزیشن سیاست کرے مگر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش نہ کر ے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحد ہے ، تحر یک انصاف کے پاس5سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ ہے۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *