Breaking News

مریم نواز کا وزیر آباد پہنچنا مشکل ہوگیا! راستے میں ہی لیگی رہنماؤں نے بڑا اقدام اُٹھا لیا، (ن)لیگ کے لیے بڑا امتحان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور لیگی باغی ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے کہاہے کہ مریم نواز کو وزیرآباد میں جلسہ کیلئے گوجرانوالہ سے کسی صورت نہیں گزرنے دیں گے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یونس انصاری کا کہنا تھا کہ 2014 میں گوجرانوالہ میں جیسے عمران خان کو کیا گیا تھا۔

ایسے ہی مریم نواز کی بھی خاطر ہوگی،مریم نواز کو یہ بھی نہیں پتا چلے گا کہ اینٹیں اور پتھر کہاں کہاں سے آئے۔ یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز نے خود ہی ہمارے گھروں پر اٹیک کروانے کا اعلان کیا تھا اب ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا،مریم نواز ملک لوٹنے والے ٹولہ کی سرغنہ بن کر انتشار پھیلا رہی ہیں،مریم نواز کو گوجرانوالہ سے گزرنے کیلئے مجھے روندھنا ہوگا۔یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز کو روکنے کیلئے مختلف جگہوں پر کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کلب میں بچوں نے دلچسپ سوالات کیے۔اشرافیہ اور اعلیٰ سرکاری افسروں کے لیے مخصوص اس کلب میں شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بے تکلفانہ استفسارات کرتے رہے۔شاہد خاقان عباسی ناشتہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ان سے تین بچوں نے روک کر کہا کہ انکل آپ نے وزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر عمران خان کیوں دے دی۔اس پر سابق وزیراعظم سمیت سبھی شرکاء قہقہ بار ہو گئے۔ تاہم شاہد خاقان عباسی نے ان بچوں سے دریافت کیا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہتے ہیں۔اس پر سابق وزیراعظم نے مسکرا کر کہا کہ آپ اپنے سوال کا جواب راولپنڈی میں رہنے والے کسی دوست سے حاصل کریں۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *