Breaking News

نوجوان نے اپنی اہلیہ کو مسجد میں اعلان کرکے طلاق دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے قریبی ایک دیہی علاقے کے رہائشی ایک نوجوان نے اپنی اہلیہ کو مسجد میں اعلان کرکے طلاق دے دی۔ ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی گاؤں ناظر پکا کے رہائشی ایک نوجوان اشفاق کی شادی 15ماہ قبل ہوئی تھی۔

اشفاق کی تین ماہ کی بیٹی بھی ہے اشفاق کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی گزشتہ روز اشفاق کے رشتے دار منانے گئے تو لڑکی کے والدین نے اشفاق اور اس کے والدین کو بھیجنے کی شرط رکھی ، صورتحال کا علم ہونے پر اشفاق مسجد جا پہنچا اور لاؤڈ سپیکر چلا کر پہلے اپنا تعارف کرایا اور پھر پورے گاؤں کو مخاطب ہو کر بار بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کرتا رہا ۔ گاؤں کے لوگ مسجد کے باہر جمع ہو گئے اور اشفاق کے اس اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا ، اہل علاقہ کے مطابق علمائے دین سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طلاق ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب لندن میں کروڑوں روپے کمانے والے بھارتی بینکر کو کھانا چوری کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارس شاہ نامی بینکر پر الزام تھا کہ انہوں نے سٹی بینک ہیڈکوارٹرز کے کینٹین سے سینڈوچ چوری کیا، جس کے بعد انہیں نکال دیا گیا۔اس بارے میں مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ تھی جو کہ تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔تاہم ان کی اس حرکت کے باعث انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا، تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ پارس شاہ اپنے دفتر کے کینٹین سے کتنی مرتبہ کھانا چوری کرچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *