Breaking News

سلیم صافی نے بغیر تحقیق عمران خان کی کونسی تصویر شیئر کر دی؟ حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوگئی، سینئر صحافی کو ندامت کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کارکردگی اور وزرا کے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہے جبکہ اکثر صحافی و سیاسی تجزیہ کار موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ حال ہی میں صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی جو نیچے دیکھی جاسکتی ہے۔

اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان ہیں۔یہ ان کی طرز حکمرانی ہے اور یہ ان کی پارٹی کے سینیٹ کی ٹکٹوں پر لڑائی ہورہی ہے۔ سینئیر صحافی سلیم صافی نے یہ تصویر ٹویٹر پیغام میں شئیر کی جس کے بعد انہیں تب ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ٹویٹر پر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے انہیں جوابی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صافی صاحب یہ آپ کے دوستوں کے جھوٹے میڈیا سیل کی کارستانی ہے۔اصل تصاویر حاضر ہیں۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ اپنی بھی تصیح کرلیں اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کرنے والوں کی جعلی تصاویر شئر کرنے سے پہلے کچھ تصدیق ضرور کرلیا کریں جو اچھی یا مناسب صحافت کا بنیادی تقاضہ ہے۔ نیچے تصویر دیکھئے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کا 100 روپے کا ایسا نوٹ جس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے جو سب سے مہنگے نوٹ ہیں وہ حج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *