Breaking News

سینٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا! اہم ترین رہنما کا عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاست بھی ایک عجیب کھیل ہےکسی پر بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا جس کسی کو جس جگہ فائدہ نظر آتا ہے وہ نظریات ک چھوڑ کر چل نکل پڑتا ہے۔ تحریک انصاف جو قبل ازیں دوسروں کی وکٹیں اُڑاتی رہی ہے اب خود اس کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کے فیصلے کے بعد خیرپور ناتھن شاہ میں پی ٹی آئی قیادت نے بھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیاہے ۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے اپنے قریبی ساتھیوں کا اجلاس طلب کرلیاہے، حتمی اعلان آئندہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رکن سندھ اسمبلی شہریار شر بھی پارٹی سے ناراض ہیں، شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔شہریار شر نے نظرانداز ہونے پر تحریک انصاف سےراہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسری جانب  پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی ، ایک فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی لاہور میں4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے ، ان اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عام عوام کیلئے ہو گا جب کہ 20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین اور 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین کے لیے رکھا گیا ہے جب کہ 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *