Breaking News

ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، تحریک لبیک کے امیدوار نے تحریک انصاف کے امیدوار کو پچھاڑ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، تحریک لبیک کے امیدوار نے تحریک انصاف کے امیدوار کو پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد ملک میں ایک ہی دن میں ایک سے زائد حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 88 کراچی، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی بی 20 پشین 3 بلوچستان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا ہے۔

ان تینوں حلقوں میں شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کراچی سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم تحریک لبیک کے امیدوار نے حکمراں جماعت کے امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار کی دوسری اور تحریک انصاف کے امیدوار کی تیسری پوزیشن ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار نے 2100 جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار نے صرف 1700 سے کچھ زائد ووٹ حاصل کیے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جن 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہا، تینوں میں اپوزیشن کا پلڑہ بھاری ہے۔ ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ایس 88 کراچی، پی ایس 43 سانگھڑ میں پی پی امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے، پیپلز پارٹی کو ان حلقوں میں باآسانی فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پی بی 20 پشین 2 میں بھی حکمراں اتحاد کی شکست کا امکان ہے۔ پی بی 20 پشین میں جے یو آئی ف کے امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ پی ایس 88 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ 13 ہزار 260 ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں۔ پی ایس 43 سانگھڑ میں بھی پی پی امیدوار 26 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے مدمقابل امیدواروں سے کہیں آگے ہیں، اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کو اب تک صرف 2 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہو سکے۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *