Breaking News

تین ملین ڈالر کہاں گئے؟پی ٹی آئی کے کارکن کا سوال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس بھی ایک عرصے سے لٹکا ہوا ہے جبکہ برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر اپوزیشن نے واویلا کیا تھا کہ پی ٹی آئی یہودیوں اور انڈین لوگوں سے فنڈنگ لیتی رہی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے امریکہ میں رہنے والے ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا۔

کہ انہوں نے یہ پیسے خود چندہ کر کے جمع کیے اور پی ٹی آئی کے فنڈز میں جمع کرائے ہیں اور اس شخص نے ان پیسوں کے ثبوت کے طور پر ایک چیک اور کچھ رسیدیں بھی دکھائی تھیں۔ تاہم اب ایک اور ایشو پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ نجی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق محبوب عالم نامی ایک شخص نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ممبر ہے اور اس نے بیرون ممالک سے چندے کی مدد میں تین ملین ڈالر جمع کر کے پی ٹی آئی کو جمع کرائے تھے اور اسے شک گزرا کے اس کے جمع کیے گئے پیسے کہیں خورد برد ہو گئے ہیں تو وہ اپنے پیسوں کا حساب لینے کے لیے بنی گالہ پہنچا جہاں اس کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ہوئی۔ محبوب عالم کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے عمران خان صاحب سے تین ملین ڈالر سے متعلق سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ چندے کی مد میں جمع کی گئی رقم کہاں استعمال ہوئی تو عمران خان صاحب نے میرا گریبان پکڑ کر مجھے بنی گالا سے نکال دیااور کہا کہ یہاں سے دفع ہو جاؤ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پہلے بھی اپوزیشن نے کئی الزامات عائد کیے تھے کہ دشمن ممالک سے پی ٹی آئی کو سپورٹ کی جاتی ہے جس میں یہودی لابی کی فنڈنگ کے مبینہ طور پر زیادہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں مگر ان سے متعلق کوئی بھی ثبوت ابھی تک اپوزیشن سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *