Breaking News

شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا اس چیز کا ٹیسٹ نہیں کروا لیتا۔۔۔۔سعودی لڑکی نے بارات کے موقع پر ایسی فرمائش کردی ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی خوشی کا ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کی شادی ایک یادگار بن جائے لیکن بعض اوقات چند وجوہات کی بنا پر شادی کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے شادی کی خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں دلہن نے شادی کی تقریب دلہا کے کرونا ٹیسٹ سے مشروط کردی، نکاح سے قبل دلہا کو کرونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک دوشیزہ نے اپنی شادی سے قبل شرط عائد کی کہ جب تک دلہا کرونا ٹیسٹ نہیں کرواتا وہ نکاح نہیں کرے گی۔
دلہن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مملکت میں بھی اس وبائی مرض سے ہر کوئی پریشان ہے۔ وداد نامی لڑکی جس کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں نے یہ کہہ کر خاندان والوں کو حیران کردیا کہ جب تک لڑکا کرونا ٹیسٹ نہیں کروالیتا وہ نکاح کے لیے رضامند نہیں ہوں گی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ جس نوجوان سے اس کی منگنی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ سوشل ہے اور ہمیشہ دوستوں کے ساتھ ہی رہتا ہے، ان دنوں کرونا کی وبا نے ہر ایک کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں اگر اسے بھی یہ وائرس لگا ہو تو وہ کس طرح اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ میری ایک عزیز دوست بھی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی مرض کے بارے میں معلوم ہونے کے محض 24 گھنٹے کے اندر ہی وہ دنیا سے چل بسی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ دلہا بھی کرونا ٹیسٹ کروائے۔

About Admin

Check Also

راتو رات کمزوری اور مر دانہ کمزوری ختم طاقت کا لا جواب خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل ہمارے ملک میں 95 فیصد نوجوان حضرات مردانہ کمزوری کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *