Breaking News

مریم نواز کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل! بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف جو کافی دنوں سے ضمنی الیکشن جو کہ سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہو رہا ہے اس کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ار حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں آج اُنہوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑی اپیل کر ڈالی ہے۔

اُنہوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا فرض ہے ، ملک ماں کی طرح ہوتی ہے ، اگر آپ ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کروا سکتے تو جن کے پیارے جس جگہ ہیں ان کو بتا دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں ، ملک کی ایجنسیوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں لیکن آپ کی بھی مائیں اور بہنیں ہیں ، آپ ان کو صرف یہ بتا دیں زندہ ہیں یا مر گئے ہیں ، رو کر چپ ہو جائیں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ آپ کی ملک کی ہی مائیں اور بیٹیاں ہیں ، آئیں ان کے ساتھ بات کریں اور مسئلہ حل کریں ۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاج جاری ہے جن کے لواحقین سے مریم نواز نے ملاقات کی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی بات سن کر یہ سوچ رہی ہوں کہ جب کوئی پیارا دنیا سے چلا جاتا ہے اور آپ اس کو مٹی میں دفنا آ تے ہیں تو رہتی زندگی تک یاد انسان کو کبھی نہیں بھولتی ہے ، اس کی تکلیف رہتی ہے ، پتا نہیں وہ کیا غم ہو گا جو روز صبح اٹھ کر اپنے پیاروں کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، زرا اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کر کے دیکھیں ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مطلب جن بچوں کو پتا نہ ہو کہ ہم یتیم ہیں یا ہمارے والد حیات ہیں ، کسی بیوی کو یہ پتا نہ ہو کہ وہ بیوہ ہے یا اس کا شوہر حیات ہے ، ان کے کیا احساسات ہیں ، ان کے دلوں پر روز قیامت گزرتی ہے ، ان کے والد 2009 سے لاپتا ہیں ، کتنے سال ہوگئے ہیں یہ ہر روز اسی قرب سے گزرتے ہیں ، یہ اسلام آباد کی سڑکوں پر سردی کے موسم میں راتوں کو کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *