یوسف رضا گیلانی کے میدان میں آتے ہی صورتحال کس طرح بدل چکی ہے؟ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عامر متین کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کا امیدوار ہونا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بہت اچھا امیدوار چنا ہے،یوسف رضا گیلانی وہ واحد امیدوار ہیں جن کو نہ صرف پی ڈی ایم سے ووٹ ملیں گے۔

بلکہ ان کی اپنی رشتہ داری بھی بہت ہے۔ سندھ کے لوگ ملا کر ان کو بہت ووٹ مل جائیں گے۔یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کا مطلب یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔اگر وہ جیت جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔ کیونکہ قومی اسمبلی سے اکثریت چاہئیے،دوسری جانب حفیظ شیخ اسٹیبلشمنٹ کے آدمی مانے جاتے ہیں۔تو ان کا ہارنا بھی پی ٹی آئی حکومت کا ختم ہوتا ہے۔لیکن جب یہ بات کی جاتی ہے کہ عمران خان مد مقابل کون ہو گا تو یہاں آ کر سارا تجزیہ ختم ہو جاتا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور مریم نواز قابل قبول نہیں۔ اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سندھ میں پیر پگاڑا کی موجودگی کا بہت فائدہ حاصل ہو گا۔ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو انہوں نے ساؤتھ میں خزانے کا منہ کھول دیا تھا جو بھی آیا ان کو ڈویلپمنٹ بجٹ دیا۔ جب کہ ساؤتھ کے لوگوں کو عمران خان پر تحفظات ہیں۔اگر یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کا سارا ووٹ پڑ جاتا ہے اور کچھ آدمی یہ خود کاٹ لیتے ہیں تو پھر ان کے جیتنے کے امکانات بہت روشن ہیں۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین بھی بیٹھے ہیں ان کے پاس بھی ایم این ایز ہیں۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *