Breaking News

این اے 75 ڈسکہ: تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ جاری، کون کس پر برتری لے گیا ؟ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، غیرحتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے25 پولنگ اسٹیشنزکے انتخابی نتائج آئے ہیں تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی6100 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین 5845 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی6100 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین 5845 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم ابھی حلقے میں نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 75 انتہائی گرم رہا ہے۔ اسی طرح حلقے کا سب سے زیادہ کشیدہ پولنگ اسٹیشن ڈسکہ کلاں تھا۔ حلقے میں پولنگ کے دوران ناخوشگوار واقعات پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فائرنگ سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ڈسکہ سے20 میل دور گاؤں ہے ان کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ان کی پہلے سے دشمنی ہے۔ میں جہاں پر ڈسکہ میں موجود تھا وہاں اس قسم کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، دوسرا یہ ہے کہ تحریک انصاف نے پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوائی فائرنگ کروائی۔ ان کی کوشش ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہو، ووٹ جو بھی نکل رہا ہے، وہ شیر کا نعرہ لگا رہا ہے، ان کے ٹینٹ ٹیبل کرسیاں خالی پڑے ہیں ان سے کوئی پرچی کٹوانے کو تیار نہیں تو ووٹ کون دے گا؟ساری پولیس نہیں کچھ لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں، میاں قدیر نامی انسپکٹر ہے جو ڈسکہ میں فائرنگ کے واقعے میں خود ملوث ہے، وزیر آباد میں ایک پولنگ اسٹیشن میں پولیس والے نے جعلی ووٹ کاسٹ کیا۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *