سینیٹ کا دنگل! انتخابات سے قبل ہی 4 امیدوار منتخب ہوگئے، یہ چاروں کون ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کا الیکشن 3 مارچ کو ہونے جا رہا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جس کی وجہ سے سینیٹ انتخابات سے قبل ہی مسلم ن اور پی ٹی آئی کے دو دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کاغذوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ٹیکنوکریٹس کی دونشستوں پر پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار عطاللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔ اس کے علاوہ پنجاب سے سینیٹ کی دو خواتین نشستوں پر بھی دونوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں ہیں جن میں ن لیگ کی سعدیہ عباس اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقاءسہروردی شامل ہیں ، ن لیگ کے مطابق خواتین کی مخصو ص نشست پر سائرہ تارڑ دراصل سعدیہ عباسی کی کورننگ امیدوار تھیں ۔سعدیہ عباسی کی کوورنگ امیدوارسائرہ تارڑکاغذات کی جانچ کیلئے نہیں آئیں۔  دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے ’’چھری کی نوک ‘‘ پر رقم لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےکہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے پیسہ وصول کیا جبکہ یہ رقم مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی اور پھر بھتہ کی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرلیا۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *