Breaking News

ضرورت ایجاد کی ماں! لمبے عرصے بعد عمران خان اور جہانگیر ترین میں رابطہ ، کیا ٹاسک سونپ دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں فتح کے لیے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی۔سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو جتوانے اور ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دے دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

جی این این کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ جہانگیر ترین کو سینیٹ الیکشن میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے وازیراعظم سے شکوہ کیا اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔اس مشن کے لیے جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے رحیم یار خان ، ساہیوال، فیصل آباد اور لودھراں کے دوروں میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے ملتان ،لودھراں ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس دوران پنجاب حکومت سے نالاں ارکان نےؤجہانگیر ترین کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیرترین سیاسی جوڑ توڑ کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے شروع کیے، جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔ جس کے بعد یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے عبدالحیفیظ شیخ کی حمایت اکٹھی کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے جہاز نے اڑان بھرلی تھی۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *