Breaking News

ضمنی الیکشن، مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کو بہت بڑا دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہونے والے ضمنی الیکشن میں 26 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 3322 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

جب کہ آزاد امیدوار سید جمال 3ہزار 6 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جب کہ جے یو آئی کے جمیل خان 2 ہزار 889 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، یہاں مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں ہیں تاہم پی ٹی آئی کے فخر زمان بنگش ، آزاد امیدوار سید جمال اور جمعیت علماء اسلام ف کے جمیل خان میں سخت مقابلہ ہے ، دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی6100 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین 5845 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے25 پولنگ اسٹیشنزکے انتخابی نتائج آئے ہیں جن میں تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی6100 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین 5845 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *