Breaking News

میں ن لیگ کا ہوکر حفیظ شیخ کو ووٹ دوں گا اگر پی ٹی آئی میرا چیلنج قبول کرے لیگی رہنمانے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور ان سے مدد مانگی لی ، حفیظ شیخ کے رابطے کے بعد جہاں جہانگیر ترین نے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ، وہیں وہ حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے متحرک بھی ہو گئے۔

اور انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے بھی شروع کر دئیے ،اس سلسلے میں سب سے پہلے جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے ، جس کے بعد اب پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے جہاز نے بھی اڑان بھرلی اور وہ وفاقی وزیر خزانہ کی جیت کی راہ ہموار کرنے کیلئے فیصل آباد پہنچ گئے۔ بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اپنے ذاتی جہاز پر اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے ، جہاں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا ، جس کے بعد جہانگیر ترین پی ٹی آئی ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران جہانگیر ترین نے ایم این اے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں ، اس لیے سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف میرا چینلج قبول کرے تو میں عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کو تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ن لیگی ہوکر حفیظ شیخ کو ووٹ دوں گا اگر پی ٹی آئی والے حفیظ شیخ کے گھر کا بھی پتہ بتا دیں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کے لیے میرا ووٹ پکا کرنے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کے والد کا نام ہی بتادیں۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *