Breaking News

معروف اینکر کنول آفتاب کا مبینہ شوہر بھی منظر عام پر آگیا،یہ شخص کون ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار اور مقامی ویب سائب سے وابستہ خوبرو اینکر کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا اور شمشیر بھٹی نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کنول آفتاب کے ساتھ 2017 ء میں نکاح ہوا تھا لیکن اب وہ اسے قبول نہیں کررہیں۔

 ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر انہیں 10 کروڑ روپے کا نوٹس بھی بھیج رہے ہیں۔ لاہور کے رہائشی اور ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی نے کہا کہ اب وہ کنول آفتاب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، ان کی وکلاء کیساتھ ایپ پر کافی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں و ہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کئی سال پہلے کنول آفتاب نے ان کیساتھ شادی کی۔ ویڈیو میں موجود وکیل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب نے ان کے کلائنٹ کیساتھ 2017 میں نکاح کیا ہے اور اب اس بات سے مکررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنول آفتاب کو مبینہ طورپر ایک لیگل نوٹس بھیج دیاہے اور ہرجانے کا دس کروڑ روپے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ موصوف کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور کئی لوگ اسے سسستی شہرت کے لیے ایک سٹنٹ قرار دے رہے ہیں، ایک صاحب نے لکھا کہ ” کیا لطیفہ ہے”ایک اور صارف نے لکھا کہ ” خواتین کی عزت کریں”۔کئی دیگر لوگوں نے ان صاحب کو کنول آفتاب کو نشانہ بنانے سے رکنے کامطالبہ کردیا اور ایک صارف نے اپنے ویڈیو پیغام میں مطالبہ کیا کہ ” شمشیر بھٹی میں دو دن سے آپ کی ویڈیو دیکھ رہا ہوں، اگر آپ سچے ہیں تو قرآن پاک لیں اور کیمرے کے سامنے اس پر ہاتھ رکھ کر بات کریں، ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے ، ایسا ایسا نہیں کرسکتے تو میرے بھائی ، اس حد تک نہ جائیں”۔ان تمام لوگوں کی تنقید اور شواہد مانگنے کے مطالبات پر بھی ان صاحب نےہار نہیں مانی۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *