Breaking News

نوشہرہ الیکشن میں شکست پر کپتان غصے میں آگئے اہم ترین وزیر سے وزارت واپس لے لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی جس کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کے آپس کے اختلافات تھے۔ مذکورہ حلقے میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔

لیکن جب انہیں ٹکٹ نہیں ملا تو انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار کی ڈٹ کر مخالفت کی جس کے باعث حکمران جماعت کو 2013 کے بعد پہلی بار اس حلقے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیر دفاع پرویز خٹک  کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی۔ لیاقت خٹک کےپاس خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی کا قلمدان تھا جو گزشتہ روز کے الیکشن کے باعث واپس لے لیا گیا ہے، لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹائے جانے کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں ن لیگ نے تحریک انصاف کو گھر میں گھس کر مارا اور گھر میں گھس کر مارنے کا اپنا ہی مزہ ہے، انہوں نے ڈسکہ اور وزیر آباد میں ریاستی  مشینری  کو استعمال کیا، ن لیگ کے کارکنوں نے خوف کے ماحول میں ووٹ ڈالا تینوں حلقوں سے اپنی پارٹی کو فتح دلائی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کوتینوں حلقوں میں شاندارفتح ملی، کارکنوں نےدھاندلی کےماحول میں باہر نکل کر ووٹ ڈالا۔ عوام نےنہ صرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *