Breaking News

’’ میٹرک فیل لڑکی کی قیادت قبول نہیں۔۔‘‘ دبنگ لیگی رہنماء نے بڑا اعلان کر دیا، مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے سے انکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاست ایک بے رحم کھیل ہے جس میں صرف اور صرف اپنے اپنے مفادات کا خیال رکھا جاتا ہے سب چلتی گاڑی کے مسافر ہوتے ہیں اب مسلم لیگ ن کے ایک سینئر سیاست دان اور سابق وزیر اعظم نے اپنے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا۔سردار سکندر حیات نے حلقہ احباب میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب وہ ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔ سکندر حیات نے کہا مریم نواز عمران خان کو کہتی ہیں کہ وہ ایک یونین کونسل نہیں چلا سکتے۔انہیں ایسی بات کرتے ہوئے  شرم آنی چاہئیے۔سکندر حیات نے مزید کہا کہ یہ لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور تو اور میرسڈیز کار چھین کر لے گئے تھے۔اگر ان میں اخلافی جرات ہے تو اس بات سے انکار کریں کہ وہ کار میری نہیں تھی۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کی قیادت پر برا وقت آیا تو تب انہوں نے یہ کار مجھے واپس بھیجی مگر میں نے کہا کہ اب یہ آپ ہی رکھیں۔ دوسری جانب ) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا بہت زیادہ کردار نظر نہیں آیا، ضمنی انتخابات کے بعد مقابلہ سینیٹ میں ہے،ضمنی الیکشن کی طرح سینیٹ میں بھی اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ گئی تو پی ٹی آئی کیلئے بہت زیادہ مشکل ہوجائے گی۔انہوں نے اپنے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس ہورہے تھے تو کچھ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تحریک ٹوٹ گئی ہے، پی ڈی ایم میں دراڑ آگئی ہے، لیکن گیم آن ہے، میں نے کہا تھا کہ یہ لانگ مارچ کریں گے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات بھی لڑیں گے ، بعد میں تحریک عدم اعتماد لانی یا استعفے دینے ہیں؟ فیصلہ کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *