Breaking News

’پی ٹی آئی والوں نے مجھے دل کھول کر ووٹ دیا‘ ضمنی الیکشن جیتنے والے ن لیگی امیدوار کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نو منتخب ایم پی اے نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہار کیلئے کوئی خوبصورت جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے دلبرداشتہ لوگوں نے دل کھول کر ووٹ دیا ، اس لیے تحریک انصاف اور عمران خان کو چاہیے کہ شکست تسلیم کرلیں۔

پی کے 63 نو شہرہ سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے منتخب ایم پی اے اختیار ولی نے لیاقت خٹک سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی فون پر بات کی ، لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کرنے کی باتیں پہلے سے ہو رہی تھیں ، کیوں کہ پرویز خٹک نے کئی ماہ پہلے لیاقت خٹک سے اختیارات چھین لیے تھے۔ دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی ، پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر لیاقت خٹک کو ہٹایا گیا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ ضمنی الیکشن میں ان کے آبائی حلقہ سے پی ٹی آئی امیدوار کی شکست کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت خٹک کے پاس صوبہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ میں آبپاشی کی وزارت تھی جو کہ ان سے واپس لے لی گئی اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا تھا۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *