Breaking News

پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت ہوگئی! تحریک انصاف کے عہدیداران نے اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنے کا فیصلہ کر لیا، اسلام آباد میں ہلچل مچانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، پاکستان میں دھرنے دینے کی ابتدا پاکستان تحریک انصاف نے کی تھی جس میں عمران خاں کی قیادت میں 126 دن کا طویل ترین دھرنا ڈی چوک پر دیا گیا تھا اُس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ تاہم اب اپنی حکومت میں اپنے ہی دھرنا دینے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عہدیداران اورکارکنان نے 28 فروری کو اسلام آباد میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ انتہائی راز داری سے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 28 فروری کو کارکنان کالی پٹیاں باندھ کر اور کالے جھنڈے اٹھاکر پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف آواز احتجاج کرینگے ۔عہدیداران اور کارکنان کا خیال ہے کہ پارلیمانی بورڈ غیر متوازن اور خلاف میرٹ بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ماجد خان ،نظریاتی کارکنوں کے رہنما راجہ مصدق سمیت بیرسٹر سلطان مخالف پارٹی کے نظریاتی دھڑے میں شامل نوجوانوں اور خواتین کو پارلیمانی بورڈ سے باہر رکھاگیاہے اور بیرسٹر کے حامیوں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیاگیاہے۔ پارلیمانی بورڈ میں شامل آزادکشمیر کے ممبران خود پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ بورڈ ممبران بیرسٹر سلطان،خواجہ فاروق،عبدالقیوم نیازی،غلام محی الدین اور راجہ منصور کے اپنے انتخابی حلقوں سے پارٹی کے دوسرے امیدوار ٹکٹ کے خواہشمند ہیں جن کا حق اس بورڈ میں ہی ماردیا گیا ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں دھرنا دینے والے عہدیداران اور کارکنان وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ تحریک انصاف کے ناانصافی پر مبنی اس بورڈ کو ختم کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے جو انصاف کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزدگی کرسکے۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *